ویب ڈیسک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان منشیات کیس میں بیٹے کی گرفتاری کے بعد انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو مبینہ طور پر بے حد متاثر کیا ہے اور یہ ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔شاہ رخ کے قریبی دوست نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے دوست نے بتایا کہ جب سے آریان منشیات کے کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شاہ رخ ٹھیک طرح سے سو نہیں پائے، نہ ہی وہ صحیح سے کھانا کھا رہے ہیں، بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کا خیال تھا کہ آریان کی ضمانت منظور ہوجائے گی اور وہ گھر لوٹ آئے گا جب کہ اداکار نے پیر سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرنا تھا لیکن توقعات کے برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی جس کے باعث اداکار نے اپنے کام کو ملتوی کردیا۔