ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں کی مشروط گروتھ روکنےکا فیصلہ

 ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں کی مشروط گروتھ روکنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے کا غیر قانونی رہائشی سکیموں کی مشروط گروتھ روکنےکا فیصلہ، وائس چئیرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے سی ایم پی ونگ کو حد بندی طے کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

گزشتہ روز وائس چیئرمین ایس ایم عمران کی سربراہی میں ماسٹر پلان کی ٹی او آر کمیٹی میں فیصلہ ہوا، ذرائع کے مطابق شہر کی حد بندی کےلئے رنگ روڈ تک حد مقرر کرنے پر سوچ بچار جاری ہے۔

رنگ روڈ کے اندر براؤن ایریا میں نئی رہائشی سکیم کا پلاننگ پرمشن اپلائی کیا جاسکے، رنگ روڈ سے باہر اور اندر گرین ایریا میں کسی بھی سکیم اور تعمیرات کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

  رنگ روڈ کے باہر پہلے سے اپلائی شدہ سوسائٹی کے پی پی کیس کو نہیں چھیڑا جائےگا، نئے ماسٹر پلان کی تکمیل تک حد بندی سے باہر سکیموں کےکیسز کو قبول نہیں کیا جائےگا۔

وائس چئیرمین ایس ایم عمران کا کہنا تھاکہ شہر کی بے ہنگم بڑھوتی کو روکنےکےلیےحد بندی ضروری ہے، وزیراعظم کے احکامات کے مطابق گرین لینڈ کو بچایا جائے گا، حد بندی کی اجازت ٹی او آر کمیٹی کی سفارش اور گورننگ باڈی میں منظور کرائی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer