سرکاری زمین واگزارکرانے کی رپورٹ جاری کردی گئی

سرکاری زمین واگزارکرانے کی رپورٹ جاری کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) قبضہ مافیا کے قبضہ سےسرکاری زمین واگزارکرانے کی رپورٹ جاری کردی گئی، ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک1349کنال زرعی،کمرشل اور رہائشی اراضی سے قبضہ چھڑالیاگیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق انسداد تجاوزات وسرکاری زمین واگزارکرنے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 1349کنال زرعی ،کمرشل و رہائشی اراضی واگزارکرائی گئی ،ضلعی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت13ارب73کروڑ روپے  ہے، ضلعی انتظامیہ نے ایل ڈی اے ،رنگ روڈ اتھارٹی کیساتھ مل کرکارروائیاں کیں,ترجمان ضلعی انتظامیہ انوارالحق کے مطابق ایل ڈی اے کی 182،محکمہ جنگلات کی 354،رنگ روڈاتھارٹی کی 663جبکہ ریونیوکی 194کنال اراضی واگزار کروائی گئی ہے.

ضلعی انتظامیہ انوارالحق نےمزید بتایا کہ آج بابوصابو،موضع بمبے جھگیاں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہےگا،جبکہ بابوصابو میں 480کنال زرعی اراضی کوواگزارکروایاجائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer