ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھرمیندر کی وفات کی افواہ؛ سنی دیول اور ایشا دیول نے حقائق بتا دیئے

Dharmindar, City42, Suny Deval, Isha Deval, City42, Veteran Actor
کیپشن: دھرمیندر کی ان کی بیگم ہیما مالنی کے ساتھ ایک فلم کے منظر سے لی گئی فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دھرمیندر کے انتقال کی اچانک افواہ پھیل گئی۔ ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے دھرمیندر کے بیٹے اور بیٹی، سنی دیول اور ایشا دیول نے کہا- ’ ہم اپنے والد کی صحتیابی کے لیے پر امید ہے، آپ دعا کرتے رہیں۔‘ 
ایشا دیول نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا بہت زیادہ پرجوش ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں.

دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول اور سنی دیول نے ایک پوسٹ میں تجربہ کار اداکار کے انتقال کی خبروں کی تردید کی اور مداحوں اور خیر خواہوں سے اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔ دھرمیندر جنوبی ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل ہیں اور ڈاکٹروں کی مسلسل نگہداشت میں ہیں۔
ایشا دیول نے منگل (11 نومبر) کو صبح 9 بجے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں والد کی موت کی خبروں کی تردید کی۔ بالی ووڈ کے معروف اداکارکی موت کی خبر سن کر ان کے مداح کافی صدمے میں تھے لیکن اب ان کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر کے بتایا ہے کہ ان کے والد ٹھیک ہو رہے ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ایشا کی پوسٹ کے بعد دھرمیندر کے مداحوں نے راحت کی سانس لی ہے۔

اداکارہ ایشا دیول نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ میڈیا بہت زیادہ پرجوش ہے اور جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد کی حالت مستحکم ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔ ہم سبھی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں۔ پاپا کی جلد صحت یابی کے لیے آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایشا نے مداحوں اور فلم انڈسٹری کی جانب سے ظاہرکی گئی بے پناہ تشویش کے لئے شکریہ ادا کیا۔


ھرمیندر کے بیٹے سنی دیول نے بھی اپنے نمائندے کے ذریعے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے  میڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے  ان خبروں کی تردید کی کہ ان کے والد کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

 سنی دیول کی پبلک ریلیشن ٹیم کے مطابق دھرمیندر کی حالت مستحکم ہے اور وہ اب بھی محتاط طبی نگرانی میں ہیں۔

 بیان میں مداحوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں خاندان کی رازداری کا احترام کریں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے رہیں۔ اس بیان کے چند منٹ بعد ہی ملک بھر میں مداحوں نے سوشل میڈیا پر تجربہ کار اداکار کی جلد صحت یابی کے لیے پیغامات پوسٹ کرنے شروع کردیئے۔