ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیجنڈری بالی ووڈ اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے

لیجنڈری بالی ووڈ اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں  انتقال کر گئے, اداکار کے انتقال کی تصدیق ان کی ٹیم نے  کی۔

اداکار کے قریبی ذرائع کے مطابق  دھرمیندر نے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں اپنی آخری سانس لی، جہاں وہ عمر سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث زیرِ علاج تھے۔ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی، بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول ان کے آخری لمحات میں ساتھ موجود تھے۔

8 دسمبر 1935 کو پنجاب کے ضلع لدھیانہ میں پیدا ہونے والے دھرمیندر سنگھ دیول نے سادہ پس منظر سے شہرت کی بلندیوں تک کا سفر طے کیا اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے کامیاب اور پسندیدہ اداکاروں میں شمار ہوئے۔اپنی رعب دار شخصیت، شاندار اداکاری اور دلی تاثرات سے دھرمیندر نے 6 دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ان کی لازوال فلموں میں "شعلے", "چپکے چپکے", "پھول اور پتھر", "یادوں کی بارات", "سیتا اور گیتا" اور "ڈریم گرل" شامل ہیں، جنہوں نے انہیں گھریلو نام بنا دیا۔

اداکار کی ہیما مالنی کے ساتھ فلمی جوڑی بھی ناظرین میں بے حد مقبول رہی، جو بعد ازاں حقیقی زندگی میں ازدواجی رشتے میں بندھ گئے۔ دونوں نے 1980 میں شادی کی اور بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار ہوئے۔اداکار دھرمیندر نے سیاست میں بھی قدم رکھا اور 2004 سے 2009 تک راجستھان کے شہر بیکانیر سے رکن پارلیمنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری اور سیاسی حلقوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔