دماغ خور جرثومہ ایک اور زندگی نِگل گیا

Naegleria, Death by naegleria,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دماغ خور جرثومہ نیگلیریا وبا کی ْسورت اختیار کر گیا، چند روز میں کئی یافراد کو موت کی نیند سلانے کے بعد آج ایک اور قیمتی زندگی نگل گیا۔

کراچی میں نیگلیریا کے باعث اسکیم 33 گلشن معمار کا رہائشی 38 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ مرحوم کو 7 نومبر کو بخار، سر درد اور قے کی شکایت تھی۔ 

نیگلیریا سے جاں بحق ہونے والاشخص 8 نومبر تک گھر میں رہا اور مقامی ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات استعمال کیں۔مریض کو 9 نومبر کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال (امام کلینک) کی ایمرجنسی میں لایا گیا۔ مریض کے بعض ٹیسٹ کیے گئے اور طبیعت کی انتہائی خرابی کے باعث آئی سی یو وارڈ میں داخل کیا گیا۔

دل کی دھڑکن آہستہ ہونے کے باعث مریض کو وینٹیلیٹر پر ڈالا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طبی امداد کی فراہمی کے باوجود مریض جانبر نہ ہوسکا اور گزشتہ رات انتقال کرگیا۔

عوام بالخصوص ناک میں پانی ڈالنے میں احتیاط کریں۔

طبی ماہرین اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائنز کے مطابق پانی میں کلورین کا استعمال کریں۔