ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : ڈینگی نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی بخار سے متاثرہ مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔
ڈینگی کے بڑھتے وار نے ایک اورشخص کی جان لے لی، پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج ڈینگی بخار کا مریض دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق 24گھنٹوں میں شہر میں 75 نئے مریض رپورٹ ہوئے، ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی 87 تک جاپہنچی۔سرکاری ہسپتال میں 68،پرائیویٹ ہسپتال میں 19مریض زیر علاج، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے 90 مقامات سے ڈینگی لاورا برآمد ہوا.

طبی ماہرین نےشہریوں کوفوری احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔