مخالفین کو بڑ ا دھچکا، پی ٹی آئی کیلئے عدالت سے اچھی خبر آگئی

PTI Long march
کیپشن: PTI Long march
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےدرخواست کےحتمی فیصلےتک پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانےکی استدعا مستردکردی، عدالت کاوزارت داخلہ،چیف سیکرٹری،ہوم سیکرٹری اور آئی جی سمیت دیگرفریقین کونوٹس، 14 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔ 

جسٹس جواد حسن نے چیئرمین سپریم کونسل برائےانجمن تاجران پاکستان نعیم میر کی درخواست کی سماعت کی،فاضل جج نےریمارکس دیےسوموار کو سن کر فیصلہ کر دیں گے،عدالت اسی نوعیت کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ہے، فیصلے میں ہر سیاسی جماعت کو آرٹیکل 16 کے تحت پرامن احتجاج کا حق ہونا قرار دیا گیا ہے۔

فاضل جج نےدرخواست گزارکےوکیل سےکہااحتجاج ہر ایک کا آئینی حق ہوتا ہے،مریم نواز کے جلسے سے متعلق بھی فیصلہ دیا تھا،وکیل نے استدعا کی کہ اس کیس کو سوموار تک رکھ لیں،فاضل جج نےکہادرخواستگزار کیسے متاثرہ فریق ہے؟جو بات آج کہی ہے سوموار کو بھی ہونا وہی ہے۔

درخواست میں عدالت سےحکومت کو پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے،تاجروں اورعوام کے جان و مال کےتحفظ کویقنی بنانےکاحکم دینےکی استدعاکی گئی ہے۔