ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،رضوان اور بابر نے کئی ریکارڈ توڑ دیے

pakistani crickters
کیپشن: Rizwan and Babar Azam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:پاکستانی کھلاڑی رواں سال ریکارڈزبک کوپاش پاش کرنےلگے۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کےکیلنڈرایئرمیں ایک ہزاررنزبنانےوالے دنیاکےپہلے بلےباز بن گئے۔بابراعظم نےبطورڈیبیوٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سےزیادہ اورکریئرمیں تیزترین 2500 رنزبناڈالے۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی کھلاڑیوں نےریکارڈزکےانبارلگادیئے،وکٹ کیپربلےباز محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کےدوران ایک ہزاررنزبنانےوالےدنیاکےپہلےبلےبازبن گئے۔محمد رضوان نے 20اننگز میں 90کی اوسط سےایک ہزاررنزمکمل کئے۔رضوان سال میں سب سےزیادہ10نصف سنچریاں بنانے کااعزازپہلےہی اپنے نام کرچکے ہیں۔
دوسری جانب بابراعظم نےویرات کوہلی کوایک بارپھرپیچھےچھوڑدیا۔ بابراعظم نے62 اننگز میں تیزترین 2500 رنزمکمل کرکےریکارڈقائم کردیا۔اس سےپہلےویرات کوہلی نے68 اننگزمیں 2500 رنزبنائےتھے۔

یہی نہیں رنزمشین بابراعظم نےاپنےہی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیوہیڈن سےبھی ایک ریکارڈچھین لیا۔بابراعظم نےڈیبیوورلڈکپ میں سب سےزیادہ 265 رنزبنانےکامیتھیوہیڈن کاریکارڈ توڑدیا۔بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سےبھی سب زیادہ رنزبنانےوالےکھلاڑی بن گئے۔