بختاوربھٹو نےبیٹےمیرحاکم کی نئی تصویرشیئر کردی

Bakhtawar Zardari Son
کیپشن: Bakhtawar Zardari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بختاوربھٹوزرداری نے بیٹےمیرحاکم کی پیدائش کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہونے پرنئی تصویرشیئرکی ہے۔

محمود چوہدری اوربختاورکے یہاں 10 اکتوبرکو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام میر حاکم محمود چوہدری ہے۔ بختاور نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ بچے کا نام میرے مرحوم ماموں (میرمرتضیٰ بھٹو ) اور دادا (حاکم علی زرداری ) کے نام پررکھا گیا ہے۔انسٹاگرام پر کاٹ میں لیٹے میرحاکم کی دلکش تصویرشیئرکرنے والی بختاور نے کیپشن میں بتایاکہ ان کا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے ۔

بچے کی پیدائش دبئی میں ہوئی تھی، 13 اکتوبرکو اپ ڈیٹ دینے والی بختاورنےمائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپرلکھا تھا ، ‘تمام محبتوں اورخوشیاں منانے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے بیٹے کودنیا میں خوش آمدید کہا،پیدائش 8 نومبر کومتوقع تھی لیکن اس نے 10ا کتوبرکو ہی دنیا میں آکرہم سب کو حیرت زیادہ کردیا ۔
بختاوراورمحمود چوہدری کی شادی29جنوری2021کو کراچی کے بلاول ہاوس ہوئی تھی۔ جنوری 1990 میں جنم لینے والی بختاور بھٹوزرداری، بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے 3 بچوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری ان سے 2 سال بڑے ہیں، جب کہ فروری 1993 میں پیدا ہونے والی آصفہ سب سے چھوٹی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer