ماہرہ  خان نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئیں

ماہرہ  خان نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کا حصہ بن گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول کو شوبز انڈسٹری کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ  خان نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بہت سے نوجوان فنکار ہیں جو ہدایت کاری، اداکاری اور کچھ لکھنے کے حوالے سے انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ فیسٹیول کا حصہ بننے جارہی ہوں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول فلم سازی کی دنیا میں نام بنانے والے نوجوانوں کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔خیال رہے کہ این اے ایس ایف ایف نے نوجوان فلم سازوں اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور رہیں،ماہرہ خان سے چند ماہ قبل مداح نے ان سے پوچھا کہ آپ ہمیشہ کہتی تو ہیں کہ عنقریب میں ڈرامہ میں کام کروں گی مگر ان وعدوں کے باوجود ماضی قریب میں آپ کا کوئی بھی ڈرامہ اسکرین کی زینت نہیں بنااس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اس بار میں وعدہ کرتی ہوں کہ فلم کی تکمیل کے بعد میں ڈرامہ میں کام کروں گی،یاد رہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’ رئیس‘ 100 کروڑ کلب کا حصہ بھی بنی۔حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستان سکرین نیشنل ایوارڈ میں فلموں کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔