’’ڈگری لیکریہ نہ سمجھیں کہ تعلیم مکمل ہوگئی‘‘

’’ڈگری لیکریہ نہ سمجھیں کہ تعلیم مکمل ہوگئی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججزکے تربیتی کورس کا آغاز، افتتاحی تقریب میں جسٹس مامون رشید شیخ نے خصوصی شرکت کی، انہوں نے کہا ہے کہ سائلین کو بروقت انصاف فراہم کرنا ترجحیات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کے چھ روزہ تربیتی کورس کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب سے جسٹس مامون رشید شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے قوانین پرعبورحاصل کرکے اسکے مطابق فیصلے کریں، بری شہرت کے حامل اورکرپشن میں ملوث ججز کے لیے کوئی جگہ نہیں، عدالتی نظام میں سب سے بڑا سٹیک ہولڈر سائلین ہیں، بروقت اورسستا انصاف فراہم کرنا ہے۔

جسٹس مامون رشید شیخ کا کہنا تھا کہ  ڈگری لیکریہ نہ سمجھیں کہ تعلیم مکمل ہوگئی، کرپشن میں ملوث ججز کیلئے کوئی جگہ نہیں،دنیا میں زیرالتواء مقدمات کونمٹانے کے لیے نئے نئے طریقے اختیار کیے جارہے ہیں، اسی سلسلے کی ایک کڑی اے ڈی آر کا نظام ہے، ججز اے ڈی آر پر زیادہ سے زیادہ عبور حاصل کریں۔

Shazia Bashir

Content Writer