چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 27 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے

چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 27 نئے ڈینگی کے مریض سامنے آئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ صحت کی صوبہ بھرمیں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کارروائیاں جاری، گزشتہ روز پنجاب بھر میں 52 ہزار سے زائد ان ڈور اور13ہزار 248آؤٹ ڈور مقامات کی چیکنگ ہوئی، جبکہ258 مقامات سےلاروا تلف کیا گیا۔

       تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران پنجاب میں 27 نئے مریض سامنے آئے، اس وقت صوبہ بھر میں زیرعلاج مریضوں میں سے03 مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہرہیں، ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے 10نومبر تک ڈینگی سے16 اموات ہوئی ہیں، گزشتہ روزڈینگی لاروا کی موجودگی پر231 افراد کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ02 مقامات کو سیل کیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer