ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’مذہب کے نام پرکسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیئے‘‘

’’مذہب کے نام پرکسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیئے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے علاوہ کسی نے چھوٹے اور غریب طبقے کی بات نہیں کی، وزیراعظم پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں سرکاری سطح پر ربیع الاول منایا جارہا ہے، جس کو نبیﷺ سے عشق نہیں وہ مومن نہیں، مذہب کے نام پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ عمران خان ایک سچے عاشق رسولﷺ ہیں، وزیراعظم پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا  بنانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم کا ذاتی کوئی ایجنڈا نہیں۔

 فواد چودھری نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عرصے تک کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ لیکن انہوں نے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر کبھی کوئی بات نہیں کی، یہ واحد حکومت ہے جو مولانا فضل الرحمان کے بغیر چل رہی ہے، وہ جب تک حکومت میں ہوں ان کیلئے سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے لیکن جونہی یہ حکومت سے باہر ہوتے ہیں ان کو اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer