(زین مدنی)معروف گلوکار مظہر راہی اور ام ای لیلیٰ شمسی کا ڈیوٹ گانا "جوڑا شگناں دا" ریلیز کردیا گیا ،گانا شادی سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر تیار کیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گانے کی شاعری مظہر راہی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی زوہیب علی نے دی ہے ،گانے کی ویڈیو سلیم خان نے ڈائریکٹ کی ہے،اس گانے میں مظہر راہی کی روایتی آواز اور ام لیلیٰ شمسی کی سریلی آواز کا امتزاج مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ شادی کا سہرا اور ٹپی سونگ ہے جو مینڈی، مائیوں، برات اور شگنوں کے لیے بہت موزوں ہے۔
معروف گلوکار مظہر راہی اور ام لیلیٰ شمسی کا ڈیوٹ گانا "جوڑا شگناں دا" ریلیز کردیا گیا pic.twitter.com/PGtr7Klrc5
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) May 11, 2026
مظہر راہی نے ہمیشہ تہواروں اور سیزن کے گانے بنائیں ہیں ،مظہر راہی کا سال دو ہزار چھبیس میں یہ دسواں گانا ہے جو ریلیز کیا گیا ہے۔
مظہر راہی کے مقبول گانوں میں خاندانی نواب ۔۔سوہنا معشوق ہوئے — حال ہی میں بہت وائرل ہوا۔
اسی وی نواب / ساڈے یار وہ نواب۔۔۔نچے لاہور سارا۔۔۔بسم اللہ جی آیاں نوں اور ہرا رنگ (فضا علی کے ساتھ) شامل ہیں۔