ابراہیم قریشی:جیل روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 27 سالہ نور فاطمہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون کے بائیک میں دوپٹہ پھنس گیا، جس کے باعث وہ گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں نور فاطمہ کو مزید علاج معالجے کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔