ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور اہلخانہ کے علاج کیلئے 26 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور اہلخانہ کے علاج کیلئے 26 لاکھ روپے کے فنڈز جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دیے گئے۔

 انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان اور ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے،ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نویداور غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔

 کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس آپریٹر محمد محسن اور واشر مین اصغر علی کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ روپے دیے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ طارق محمود، لیڈی کانسٹیبل شاہین افضل، ڈرائیور کانسٹیبل محمد اسد کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 02 لاکھ 93 ہزار روپے جاری کیے گئے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی اسکروٹنی کے بعد فنڈزکے  اجراء کی منظوری دی۔

  آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔