ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نظربند کردیا گیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نظربند کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس میں نظربند کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو نقص عامہ کی صورتحال کے پیش نظر  جی بی ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے جہاں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیرقانون سہیل عباس اور دیگر کابینہ اراکین بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو وزارت داخلہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی تھی کہ وہ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال نہ کریں کیونکہ جی بی ہاؤس سے ہی پی ٹی آئی کی دیگر قیادت کو ہدایات جاری کی جارہی تھیں اس لیے انہیں تنبیہ کی گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ وزیراعلیٰ جی بی کو گلگت بلتستان جانے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے صبح سویرے وزیراعلٰیٰ گلگت بلتستان کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی۔

Ansa Awais

Content Writer