علی ساہی: شوقین شہریوں کےلئے اچھی خبر،نمبرپلیٹس بنانے والی کمپنی نے اپنے نام کی من پسند نمبر والی وینیٹی پلیٹس شروع کرنے کے لئے محکمہ ایکسائز کو مراسلہ بھجوا دیا۔سابقہ حکومت میں وینٹی نمبرپلیٹس کا منصوبہ شروع کیا جانا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے تاخیرسےکی وجہ عملدرآمد نہ ہوسکا تھا۔
چند ماہ قبل محکمہ ایکسائز کی جانب سے این آر ٹی سی کو نمبرپلیٹس بنانے کا کنٹریکٹ دیا تھا جس پرٹرائل بیسز پرروزانہ اجرا کیا جارہا ہے جبکہ جلد ہی افتتاح کے بعد روزانہ اوسطا 20ہزار پلیٹس جاری کی جائیں گی۔متعلقہ کمپنی نے اپنے نام، من پسند نمبر والی وینیٹی پلیٹس شروع کرنے کے لئے مراسلہ محکمہ ایکسائز کو بھجوا دیا ہے۔ جلد وینیٹی پلیٹس کے منصوبہ کا آغاز کیا جائے تاکہ شہریوں کومن پسند ناموں والی پلیٹس فراہم کی جاسکیں۔ من پسند نمبروں والی پلیٹس سے محکمہ ایکسائز کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔
ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ نمبرپلیٹس بنانے والی کمپنی کی جانب سے وینٹی پلیٹس شروع کرنے کی سمری سیکریٹری ایکسائز کوبھجوا دی گئی ہے۔وینٹی پلیٹس سے کیا کیا فوائد ہوسکتے ہیں اسی حوالے سے تمام ڈائریکٹرز سے مشاورت بھی کی جائےگی اور ای چالاننگ کے لئے سیف سٹیز کی رائے بھی لی جائے گی۔
جرمانوں کی وصولی کیسے کی جائے؟ سیف سٹی کی حکمت عملی تیار
واضح رہے سابقہ دور حکومت میں وینٹی نمبرپلیٹس کا منصوبہ شروع کیا جانا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے تاخیر کی وجہ عملدرآمد نہ ہوسکا تھا۔