ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ییرسٹر علی ظفر شاہد خٹک پر برہم ،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ییرسٹر علی ظفر شاہد خٹک پر برہم ،پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک؛ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس میں شاہد خٹک اور سینیٹر زرقا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خٹک نے سینیٹر زرقا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پیسے لیے ہیں آپ کیوں یہاں بیٹھی ہیں  جس پر بیرسٹر علی ظفر برہم ہوگئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے ارکان کی بے توقیری کریں گے تو بائیکاٹ کر دیتا ہوں، اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹر بھی شاہد خٹک کے بیانات پر برس پڑے۔

اجلاس میں اراکین نے رائے دی کہ شاہد خٹک حدود سے تجاوز کر رہے ہیں۔

سینیٹر زرقا نے مؤقف دیا کہ مجھے نوٹس دیا جس کا جواب دیا، مطمئن نہ ہوتے تو پارٹی سے نکال دیتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ایران کی جنگ دوسری طرف آپ کی جنگ جاری ہے۔

جنید اکبر بولے کہ یہ یوتھ پینل کے چند افراد ہیں جو وزیر اعلیٰ کو چلا رہے ہیں،یہاں وکیل ہیں لیکن بانی پی ٹی آئی کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا؟  بدقسمتی سے تین چار افراد ہی فیصلے کرتے ہیں اور کوئی مشاورت نہیں ہوتی،ہم جانتے ہیں کہ ان رہنماؤں کی چابی کہاں سے چلتی ہے،کمیٹیوں کے معاملے پر کسی نے بانی پی ٹی آئی کا کندھا استعمال کیا۔