ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے فراڈ کے کیس میں ایف آئی اے نے عاطف خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کر دی، اور عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔
یاد رہے کہ ملزم پر نجی بینک کے 70 کروڑ روپے فراڈ کا الزام ہے، ملزم نے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف احمد خان کو گرفتار کیا گیا، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے، ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر ایکوائر کئے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔