ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟

اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی؛ دلہا کون ہے ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا عندیہ دیدیا۔

 نمرہ خان نے بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جگہ بنالی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بھی ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کا صفحہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ جب انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔

 اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی  تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔

 نمرہ خان  کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اکثریت نے دلہا سے متعلق جاننا چاہا۔ لگتا ہے نمرہ خان ابھی دلہا کے معاملے میں سسپنس برقرار رکھنا چاہتی ہیں اس لیے ان سوالات کو نظر انداز کرگئیں۔ تو نمرہ خان کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں اس کے لیے ان کے مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا۔