ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی سیریز میں شرکت کیلیے 5 غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل 8میں سفر تمام ہوگیا۔
قومی ڈیوٹی کی وجہ سے 5 غیر ملکی کرکٹرز کا پی ایس ایل 8 میں سفر تمام ہو گیا۔ عقیل حسین ملتان سلطانز، رومین پاول پشاور زلمی اور اوڈین اسمتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ساتھ چھوڑ کر گزشتہ شب جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔
تینوں پروٹیز سے وائٹ بال سیریز کیلیے کیریبیئن اسکواڈ میں شامل ہیں،ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈیوڈ ملر ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف آخری گروپ میچ کے بعد دستیاب نہیں ہوں گے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے راسی وان ڈر ڈوسین ہوم سیریز کا حصہ بننے کیلیے گزشتہ روز ہی جنوبی افریقہ چلے گئے۔