وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سیاسی محاذ پر متحرک

Usman Buzdar,Cm Punjab
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سیاسی محاذ پر متحرک ، صوبائی وزرا ، مشیروں سمیت 35  سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ، وزرا اور اراکین اسمبلی  نے وزیر اعلیٰ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار  کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا، مشیران سمیت 35 سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں -صوبائی وزراء، مشیران اور منتخب نمائندوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اراکین نے کہا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے ، آپ نے ہمیشہ ہماری بات سنی ہے اور آپ نے ہمیں عزت دی ہے اور حلقوں کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کے طور پر صوبے کی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔سازشیں کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں،سازشی عناصر کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔اپوزیشن کی جانب سے سیاسی انتشار پیدا کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی دیوار پر لکھی نظر آ رہی ہے ۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سردار آصف نکئی، ہاشم ڈوگر، تیمور بھٹی، مشیر فیصل حیات جبوانہ، سابق وزیر ایم پی اے مہر اسلم بھروانہ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی خرم شہزاد، کرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، غضنفر عباس چھینہ، غلام علی اصغر، تیمور لالی، منیب سلطان چیمہ، سردار محی الدین کھوسہ اور دیگر شامل تھے- ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجو د تھے۔