اداکارہ صبا قمر کی نعمان اعجاز کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل

صبا قمر، نعمان اعجاز
کیپشن: Saba Qamar, Nauman Ejaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ صبا قمر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، صبا قمر کی ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ ایک تقریب میں سینئر اداکار نعمان اعجازکے ساتھ رقص کررہی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھنے کے لئے سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے نئے پروجیکٹ'مسٹر اینڈ مسز شیمیم' کا ذکر کیا۔

 صبا قمر نے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا یہ سیٹ پر یہ اداس دن نہیں تھا اور ساتھ 'مسٹر اینڈ مسز شیمیم' لکھا۔آپ اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہتے۔ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا قمرلہنگا پہنے ڈھول کی تھاپ پر ایک بارات کےسین کی عکسبندی کررہی ہیں اور اداکار نعمان اعجاز سائیڈ پر کھڑے تالیاں بجا رہے ہیں۔

بعد ازاں وہ بھی میدان میں آکر صبا قمر کے ساتھ ٹھمکے لگانے شروع کردیتے ہیں۔سیٹ پر دیگر لوگوں نے بھی اس منظر کو انجوائے کیا اور اپنے اپنے موبائل میں ویڈیو بنائی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ابھی تک 5 لاکھ 31 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor