استنبول چوک (راؤ دلشاد) بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور افسروں کی سنی گئی، گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک 5 ہزار 605 پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا، بنیادی تنخواہوں کی مد میں 7 کروڑ 43 لاکھ کا اضافہ ہوگا۔
ورکنگ پیپر کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے لوکل گورنمنٹ کیڈر کے ملازمین اور افسران کی پوسٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، گریڈ ایک سے پانچ تک 362 جبکہ گریڈ ایک سے 6 تک کے 25 ملازمین کی بنیادی پے اسکیل میں اضافہ ہوگا۔ گریڈ 3 سے گریڈ 5 تک کے 462 جبکہ گریڈ 5 سے 7 کے ایک ہزار 682 ملازمین کی سیٹیں اپ گریڈ ہوں گی، گریڈ 11 سے گریڈ 15 کے ملازمین کی 54، گریڈ 7 سے گریڈ 11 کی 198 جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 11 تک کی 596 اور گریڈ 5 سے گریڈ 11 تک کی 56 سٹیں اپ گریڈ ہوں گی۔
گریڈ 9 سے گریڈ 11 تک کی 48 جبکہ گریڈ 14 سے گریڈ 15 کی 468 سیٹیں اپ گریڈ ہوں گی، ایل جی ایس کیڈر کے گریڈ 8 سے گریڈ سے گریڈ 11 تک کی 207 جبکہ گریڈ 4 سے گریڈ 5 کی 799 سیٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے، گریڈ 5 سے6 کے 34، گریڈ 7 سے 9 کے 9 ملازمین مستفید ہوسکیں گے، گریڈ 7 سے گریڈ 8 کی 157 سیٹوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔