ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کو چلنے دیا جائے اور دشمن کا کام آسان نہ کیا جائے: خواجہ سعد رفیق

ملک کو چلنے دیا جائے اور دشمن کا کام آسان نہ کیا جائے: خواجہ سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:سابق وزیراعظم کوجوتا مارنے کا واقعہ، وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ احسن اقبال، خواجہ آصف اور میاں نوازشریف پر تضحیک آمیز حملے ایک ہی سلسلےکی کڑی ہیں۔

جامعہ نعیمہ میں سیمینار کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا، میاں نواز شریف سٹیج پر خطاب کیلئے پہنچے تو زیرتعلیم طالب علم نے ان کی جانب جوتا پھینک دیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نےٹوئیٹ کرتے ہوئے جہاں اس واقعہ کی مذمت کی۔ وہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی بڑھتی مقبولیت سے خائف عناصرکا یہ ایک اور حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، احسن اقبال،،وفاقی وزیرخواجہ آصف پرحملےایک ہی سلسلےکی کڑی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کو چلنے دیا جائے اور دشمن کا کام آسان نہ کیا جائے۔