ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا کیلئے فارن اسٹڈی ٹور کا شیڈول جاری

نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا کیلئے فارن اسٹڈی ٹور کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے شرکا کے لیے فارن اسٹڈی ٹور کا شیڈول جاری کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس (NSWC) 2026 کے شرکا کے لیے فارن اسٹڈی ٹور (FST) کے انتظامات سے متعلق باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق فارن اسٹڈی ٹور 19 جون سے 27 جون 2026 تک منعقد ہو گا، تاہم اس مدت میں سفری دن، جبری قیام اور تعطیلات شامل نہیں ہوں گی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (NDU) کے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2026 کے 30 سینئر سول افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دستیابی کی فوری تصدیق کریں اور متعلقہ محکمانہ منظوری، این او سی، سفری دستاویزات اور درکار صورت میں ایکس پاکستان رخصت کے کاغذات براہ راست این ڈی یو کو جمع کرائیں۔

 مراسلے کے مطابق منتخب افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، سیکریٹریٹ گروپ، فارن سروس آف پاکستان، وزارتِ دفاع، ان لینڈ ریونیو سروس، پاکستان کسٹمز سروس، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انٹیلی جنس بیورو، انفارمیشن گروپ، نیب، حکومتِ سندھ، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ اور اکنامسٹ گروپ سمیت مختلف وفاقی و صوبائی اداروں سے ہے، دستاویز کے مطابق شرکا 14 گروپس میں سفر کریں گے جبکہ سفری، رہائشی اور دیگر انتظامات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی جانب سے کیے جائیں گے۔ تمام شرکا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل ضروری کارروائیوں اور انتظامی امور کی تکمیل کے لیے 16 جون 2026 تک این ڈی یو اسلام آباد رپورٹ کریں