بابر شہزاد ترک: وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امور ڈویژن ڈاکٹر ساجد محمود کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں.
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف لوکل فنڈ آڈٹ، بلوچستان میں تعینات گریڈ 18 کے ماجد علی کو تبدیل کر کے ان کی خدمات پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ جی ایچ کیو، وزارت دفاع کو واپس کر دی گئی ہیں، مزید برآں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سفیر حسین کا فشریز ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان حکومت سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام گلگت بلتستان ریجن تبادلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں میڈیکل افسر سفیر الاسلام کا محکمئہ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب سے پولی کلینک اسلام آباد ڈیپوٹیشن پر تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں، پٹرولیم ڈویژن کے سیکشن آفیسر عمر سعید خان کا تبادلہ کر کے انہیں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیے ہیں۔