ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی ہیلی کاپٹر  حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت

دو مسیحی شہداء کی آخری رسومات کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں

 وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت کی ہیلی کاپٹر  حادثے کے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں مظفرآباد میں گزشتہ روز  MI-17 ہیلی کاپٹر  کے المناک حادثے میں شہادت کو گلے لگانے والے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کی نمازِ جنازہ میں وزراء، اعلیٰ حکام، شہداء کے اہلِ خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جبکہ دو مسیحی شہداء کی آخری رسومات کرائسٹ چرچ راولپنڈی میں ادا کی گئیں، جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی شہادت کو فرض شناسی، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع سے وابستگی کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دے دیا۔ انہوں نےکہا  پاکستان کی مسلح افواج کی امن، سلامتی اور قومی خودمختاری کے لیے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں، قوم مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ شہداء کی قربانیاں آئندہ نسلوں کے لیے جذبۂ خدمت اور حب الوطنی کی مثال رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا، وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔