سٹی 42: نارووال شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوگئی ۔
نارووال بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی موسم سہانا ہوگیا ۔ بارش کے برستے ہی شہر کے تمام فیڈر ٹریپ کرگئے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔نارووال میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا
نارووال شہر اور گردونواح میں طوفانی بارش ہے ۔ آدھے گھنٹے کی بارش نے پورے شہر کو ندی نالوں میں تبدیل کر دیا ۔
شہر کی گلیوں بازاروں میں دو سے تین فٹ پانی جمع ہوگیا۔ بارش تو بند ہوگئی لیکن پانی شہریوں کے لئے عذاب بن گیا
نارووال پاسپورٹ آفس ۔ سی او ہیلتھ آفس ۔ سی او ایجوکیشن آفس پانی میں ڈوب گیا ۔بارش کے ساتھ شہر کے تمام فیڈر ٹریپ شہر اندھیرے میں ڈوب گیا