ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ٹریفک حادثات بے قابو، 24 گھنٹوں میں 278 افراد زخمی

لاہور میں ٹریفک حادثات بے قابو، 24 گھنٹوں میں 278 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: لاہور میں ٹریفک حادثات کی شرح میں کمی نہ آ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 230 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں سینکڑوں شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 278 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے 106 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث فوری طبی امداد کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ 171 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

حکام کے مطابق بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری، لاپرواہ ڈرائیونگ اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔

ریسکیو اور ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکے۔