ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب  پولیس کے خؒلاف 58 ہزار شکایات؛ 46 سو سے زائد مقدمات درج 

پنجاب  پولیس کے خؒلاف 58 ہزار شکایات؛ 46 سو سے زائد مقدمات درج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پولیس کےرویے،کرپشن،ناقص تفتیش کےحوالےسےشکایات دن بدن بڑھنے لگی۔

اعدادوشمار کے مطابق مقدمات کے عدم اندراج، ناقص تفتیش اور رشوت ستانی کےخلاف 58ہزار سے شکایات موصول ہوئیں۔آئی جی کمپلینٹ سیل کی ہدایات پر 46سو سےزائد مقدمات کا اندراج ہوا۔مقدمات کےعدم اندراج پر26ہزار2سوشکایات موصول ہوئیں۔

ناقص تفتیش کی 13ہزار7شکایات درج کروائی گئیں۔رشوت خوری،اختیارات کا ناجائز استعمال پر10ہزار 4سو شکایات موصول ہوئیں۔پولیس سروس کے متعلق 4ہزار 2شہریوں نے آئی جی کمپلینٹ سیل کو آگاہ کیا۔آئی جی شکایت سیل میں موصول ہونےوالی ساڑھے53ہزار حل کردی گئیں۔مختلف دفاتر میں 44سو سے زائد شکایات ابھی بھی زیر التوا ہیں۔