ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل پی جی مہنگی، رکشہ ڈرائیورز مشکلات کا شکار

ایل پی جی مہنگی، رکشہ ڈرائیورز مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 دعاشکیل پراچہ  :ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے رکشہ ڈرائیورز کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ 

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایندھن مہنگا ہونے سے ان کی روزانہ آمدن کا بڑا حصہ خرچ ہو جاتا ہے، جبکہ سواریاں کرایوں میں اضافے کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔

رکشہ ڈرائیورز کے مطابق صبح سے رات تک مسلسل محنت کے باوجود بچت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو رقم پہلے گھر کے اخراجات، بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروری ضروریات پر خرچ ہوتی تھی، اب وہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کی نذر ہو رہی ہے۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی خریدنے کے بعد گھر لے جانے کے لیے بہت کم رقم بچتی ہے، جس کے باعث گھریلو بجٹ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ان کے روزگار کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

رکشہ چلانے والوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر نظرثانی کی جائے اور انہیں ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ معاشی دباؤ اور مہنگائی کے موجودہ دور میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے، بصورت دیگر ان کے لیے روزگار جاری رکھنا اور گھریلو اخراجات پورے کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔