ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ایچیسن ہسپتال:ایم ایس پرساس کو غیر قانونی رہائش دینے کا انکشاف

لیڈی ایچیسن ہسپتال:ایم ایس پرساس کو غیر قانونی رہائش دینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ذاہد چودھری:لاہور کے لیڈی ایچیسن ہسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں مبینہ طور پر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر معمولی رہائش کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو بھی مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس نے اپنی ساس کو تقریباً چار ماہ سے پرائیویٹ بلاک میں رہائش فراہم کر رکھی ہے، جس کے لیے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو ان کی بیماری سے متعلق تفصیلات بھی بھجوائی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق ایم ایس کی جانب سے ساس خیراں بی بی کا میڈیکل ریکارڈ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو ارسال کیا گیا، جس میں 16 سے 27 مارچ کے دوران مبینہ علاج اور ٹیسٹس کا ذکر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میڈیکل ریکارڈ زیرِ تربیت ڈاکٹر امت النسا کے نام اور مہر کے ساتھ تیار کیا گیا، تاہم اس میں ایک ہی قلم اور یکساں ہینڈ رائٹنگ ہونے پر اس کی صداقت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

مزید یہ کہ مبینہ ریکارڈ کے مطابق مریضہ کے بلڈ ٹیسٹ نارمل ظاہر کیے گئے ہیں اور کسی فزیشن کی باقاعدہ معائنے کی تفصیل بھی موجود نہیں، جس سے ریکارڈ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون کو کسی واضح بیماری کے بغیر ہی ہسپتال کے پرائیویٹ بلاک میں طویل عرصے سے رکھا گیا، جبکہ اتوار کی چھٹی کے دن بھی ریکارڈ میں ڈاکٹر کی موجودگی درج ہے۔

سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو یہ ریکارڈ سمجھنے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد معاملے کی مزید چھان بین کیے جانے کا امکان ہے۔