عثمان خادم: اوپن مارکیٹ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث دودھ، دہی اور روٹی مقررہ قیمتوں سے زائد نرخوں پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 220 سے 240 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح دہی کی سرکاری قیمت 190 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مختلف علاقوں میں اسے 240 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے مقرر ہے، لیکن عوام کو یہ 20 روپے میں خریدنا پڑ رہی ہے، جس سے شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے پر صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔