حکومت پاکستان کا سعودی بنک کے تعاون سے عازمین حج کیلئے قربانی کا انتظام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے سعودی بنک کے تعاون سے عازمین حج کیلئے قربانی کا انتظام کردیا۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا کہنا ہےکہ عازمین 720 ریال جمع کرا کر قربانی کا ٹوکن حاصل کر سکتے ہیں ۔ قربانی ٹوکن عازمین کو انکی رہائش گاہ کے  قریب قائم بوتھ یا موبائل وین سے ملے گا۔  عازمین کو ٹوکن کے وقت قربانی کا وقت بتایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عازمین قربانی کے بعد حلق کرا کر احرام اتاریں گے۔ عازمین کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔عازمین کیلئے مکہ میں رہائش ۔ خوراک اور ٹرانسپورٹ کا بہترین انتظام کیا ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer