ویب ڈیسک : روسی محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سےجیلوں میں تعینات جیل وارڈنز کے درمیان مقابلہ حسن، مقابلے کے آخری مرحلے تک کل 100حسیناﺅں میں سے12 پہنچ پائیں،فاتح حسینہ کا اعلان تقریب میں کیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق روس کا وفاقی محکمہ جیل خانہ جات ملک کی جیلوں میں تعینات جیل وارڈنز کے درمیان مقابلہ حسن کروا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی محکمہ جیل نے اس مقابلہ حسن کو مِس پینل سسٹم کونٹیسٹ2021کا نام دیا ہے۔اس مقابلہ حسن میں ملک بھر کی مختلف جیلوں میں تعینات خاتون اہلکاروں نے حصہ لیا،اس مقابلے کے آخری مرحلے تک کل 100 حسیناﺅں میں سے 12 حسینائیں ہی پہنچ پائیں۔
روس کے وفاقی محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق آخری مرحلے میں شامل حسیناﺅں کے لئے ووٹنگ سات جون سے 11 جون تک ہو ئی، فاتح حسینہ کا اعلان ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا جائے گا۔
وفاقی محکمہ جیل خانہ جات کی ویب سائٹ کے مطابق اس مقابلہ حسن میں یہ حسینائیں چار طرح کی پرفارمنسز کا مظاہرہ کریں گی جن میں وہ روس کے حسن، پولیس کے شعبے کی ترویج، کسی میوزیم میں نمائش پر مبنی ویڈیو اور ایک ڈانس نمبر پر پرفارمنس شامل ہے۔