لاہور چیمبر اورصنعتکاروں نے بجٹ کو متوازن قرار دیدیا

Business community budget reaction
کیپشن: Business community budget reaction
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہزاد خان ابدالی:  وفاقی حکومت نے بجٹ22-2021کا 8400 ارب کا بجٹ پیش کردیا ۔لاہور چیمبر کے قائدین ،کارپوریٹ کے صنعتکاروں نے بجٹ کو متوازن قرار دیدیا جبکہ چھوٹے تاجرحکومت سے نالاں ۔
  تفصیلات کےمطابق  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی بجٹ کی تقریر سننےکااہتمام کیا گیا ،لاہور چیمبر کے قائدین صدر میاں طارق مصباح،سینئر نائب صدر ناصر حمید خان ،نائب صدر طاہر منظور چودھری ،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین ،سابق صدور ،تاجر نمائندگان نے بجٹ تقریر سنی ۔صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح  کا کہنا تھا  کہ خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹیز،کسٹم ڈیوٹیز میں کمی خوش آئند امر ہے،چھوٹی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم،سیلز ٹیکس میں کمی خوش آئند ہےتاہم کورونا کی مشکل صورتحال میں ٹیکس اہداف بڑھانا نہیں چاہیے تھا۔

چھوٹے تاجروں کے نمائندوں نے بجٹ کو الفاظ کا گورکھ دھندہ قرار دیدیا،چیئرمین انجمن تاجران لاہور وقار احمد میاں  کا کہنا تھا کہ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو اس بجٹ میں کچھ نہیں دیا۔ بزنس کمیونٹی نےکم سے کم اجرت بیس ہزارمقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیا تاہم تنخواہوں میں10 فیصد اضافے کو ناکافی قرار دیا  ہے۔