(ویب ڈیسک) دلیپ کمار کے پھیپھڑوں سے پانی نکالے جانے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
لیجنڈری بولی وڈ اداکار دلیپ کمار کو 5 دن بعد طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ دلیپ کمار کو 6 جون کو سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی ٹیسٹس میں دلیپ کمار کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی تشخیص ہوئی تھی، جس کی وجہ سے خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی۔ دلیپ کمار کو آکسیجن کی کمی کے باعث سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن پر رکھا گیا تھا۔
دلیپ صاحب پر الله کی رحمت اور شفقت ہے...وہ ہسپتال سے گھر جا رہے ہیں
— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 11, 2021
آپ لوگوں کیدواؤں سے
فیصل فاروقی #DilipKumar #healthupdate
ان کی صحت کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیل گئی تھیں، جس پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے برہمی اور دکھ کا اظہار بھی کیا تھا۔دلیپ کمار کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے موقع پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طویل عمری کے باعث ان کے شوہر کو بعض مسائل رہیں گے۔ یاد رہے کہ طویل عمری کے باعث دلیپ کمار کو چند ماہ میں متعدد مرتبہ ہسپتال میں داخل کیا جا چکا ہے۔