آمنہ الیاس کی مداحوں سےکوروناویکسین لگوانے کی اپیل

aamna ilyas
کیپشن: aamna ilyas
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی کورونا ویکسین لگوالی، آمنہ الیاس کا مداحوں سے کہنا تھاکہ براہ کرم آپ اپنی ویکسینیشن کروائیں تاکہ ہماری زندگی معمول پر آسکے۔
  تفصیلات کےمطابق پاکستانی فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ الیاس نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ادکارہ نے لکھا ہے کہ’میری کورونا ویکسی نیشن ہوگئی ہے۔‘

آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’براہ کرم آپ اپنی ویکسینیشن کروائیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’جتنی جلدی آپ کورونا ویکسین لگوائیں گے ہماری زندگی معمول پر آجائے گی۔‘