پنجاب بجٹ ٹیکس فری ہوگا

Punjab Budget 2021
کیپشن: Punjab Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: شدید ترین مہنگائی کے بعد بجٹ میں شہریوں پر نئے ٹیکسز کی بھرمار ہوگی یا نہیں، اہم خبر سامنے آگئی۔ سیکرٹری خزانہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ میں نئےٹیکس لگائے جانے کا امکان مسترد کردیا۔

سیکرٹری خزانہ افتخار علی سہو کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہی ہے، سیکرٹری خزانہ کے مطابق پنجاب حکومت سیلز ٹیکس میں عوام کو ریلیف دے گی۔ سیکرٹری خزانہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجٹ میں نئےٹیکس لگائے جانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو پچاس ارب کا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام 560 ارب رکھنے کی منظوری دے دی. پہلےسالانہ ترقیاتی پروگرام 500 ارب روپے رکھا گیا تھا.