جناح ہسپتال: کلینیکل آنکالوجی کے آوٹ ڈور کی عمارت کا منصوبہ مکمل

جناح ہسپتال: کلینیکل آنکالوجی کے آوٹ ڈور کی عمارت کا منصوبہ مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: جناح ہسپتال میں تین کروڑ روپے کے عطیہ سے کینسر کے علاج کیلئے کلینیکل آنکالوجی کے آوٹ ڈور کی عمارت مکمل، دوسرے فیز میں عمارت کے فلورز اور ریڈی ایشن تھراپی کیلئے جدید مشینری نصب ہو گی۔

جناح ہسپتال کی بیسمنٹ میں موجود کلینیکل آنکالوجی کےشعبے میں جگہ کی کمی کی وجہ سے کینسر کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم اب کلینیکل آوٹ ڈور کی سہولت اس عمارت میں میسر ہوگی، ریڈی ایشن تھراپی کیلئے جدید مشینری بھی نصب کی جائے گی۔ جناح ہسپتال کے شعبہ کلینیکل آنکالوجی کے سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ ڈاکٹر مبشر علی کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کا منصوبہ دو مراحل میں ڈونیشن سے مکمل کیا جائے گا ، ان کا کہنا ہے کہ پہلے او پی ڈی کی عمارت مکمل ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے میں تشخیص اور ریڈی ایشن کے ذریعے کینسر کے علاج کیلئے مشینری بھی نصب کی جائے گی۔