ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں زیورات کے بغیر خوبصورت دلہن ؛ نیاٹرینڈ ، ویڈیو وائرل

 مہنگائی میں زیورات کے بغیر خوبصورت دلہن ؛ نیاٹرینڈ ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : دلہن  کا لفظ سوچیں تو روایتی طورپر  عروسی جوڑا، بھاری  میک اپ ، بھاری بھر کم زیورات  ذہن میں آتے ہیں مگر ایک  بھارتی خاتون نے اپنی شادی پران تمام  رسومات کو ترک کرکے نئی طرح ڈالی ہے ۔ 

سوشل میڈیا پر ایک متاثر کن شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے دھوم مچا رکھی ہے، بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم دلہن، حبا، نے اپنی شادی کے موقع پر روایتی اور بھاری زیورات نہ پہننے کا فیصلہ کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہونے والی رپورٹ کے مطابق، حبا نے اپنی شادی کے کسی بھی فنکشن میں سونا، چاندی یا کوئی بھی بھاری مصنوعی جیولری نہ پہننے کا جرات مندانہ انتخاب کیا۔ ہلکا سا نیچرل میک اپ اور اپنی پراعتماد مسکراہٹ کو ہی اپنا سب سے بڑا زیور بنایا۔ حتیٰ کہ رپورٹس کے مطابق انہوں نے روایتی مہندی لگانے سے بھی گریز کیا۔
یہ وائرل ٹرینڈ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں اور شادیاں خاندانوں کے لیے ایک بہت بڑا مالی بوجھ بن چکی ہیں۔ ایسے ماحول میں حبا کا یہ قدم متوسط اور غریب خاندانوں کے لیے ایک بہترین مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دلہن کو بغیر ہار، چوڑیوں اور دیگر بھاری زیورات کے نہایت سادہ انداز میں شادی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دلہن کی مسکراہٹ اور پُراعتماد انداز نے تقریب کو منفرد بنا دیا۔
یہ منفرد عروسی انداز سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے اس بات کی خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں کہ شادی کی اصل رونق محبت، سادگی اور خوشی میں پوشیدہ ہوتی ہے۔