اسرار خان: لاہور میں منشیات برآمد ہونے پر گلبرگ پولیس نے معطل پولیس کانسٹیبل علیم عباس کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ کارروائی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔
پولیس کے مطابق کانسٹیبل علیم عباس چند ماہ قبل بدعنوانی کے الزامات پر معطل کرکے پولیس لائنز میں کلوز کیا گیا تھا۔ تازہ واقعے کے بعد اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون سب کے لیے یکساں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔