حسن علی: لاہور ایکسپو سنٹر میں جاری سولر اینڈ سٹوریج ایکسپو 2026 کے دوسرے روز کراؤن مائیکرو کے سٹال نے شرکاء اور صنعت سے وابستہ افراد کی بھرپور توجہ حاصل کر لی، جہاں کمپنی نے جدید سولر انورٹرز، لیتھیم بیٹریز، یو پی ایس اور دیگر جدید توانائی مصنوعات نمائش کے لیے پیش کیں۔
کراؤن مائیکرو کے جنرل منیجر عابد ضیاء نے کہا کہ کمپنی کی مصنوعات دنیا کے 21 ممالک کو برآمد کی جا رہی ہیں اور جدید، معیاری سولر ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی کے شعبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
نیشنل سیلز منیجر محمد عمیر کا کہنا تھا کہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کراؤن مائیکرو اپنی سولر مصنوعات میں مسلسل جدت لا رہی ہے تاکہ جدید اور قابل اعتماد توانائی حل فراہم کیے جا سکیں۔