شہزاد خان: وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انور نےکہا کہ پاکستان کی بلیو اکانومی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری اور ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس لیے بندرگاہوں پر کلیئرنس کے عمل کو عالمی معیار کے مطابق تیز اور مؤثر بنایا جانا چاہیے۔ فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ وفاقی وزیر بحری امور کے اقدامات سے کاروباری برادری کو ریلیف ملا ہے۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، نائب صدر خرم لودھی، سابق صدور میاں انجم نثار اور محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر خالد عثمان سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے وفاقی وزیر کو کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے شپنگ اور فشریز سیکٹر پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، جبکہ میری ٹائم سیکٹر میں اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔