ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوہنگ سے 16 سالہ طالب علم مبینہ طور پر اغوا

چوہنگ سے 16 سالہ طالب علم مبینہ طور پر اغوا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:چوہنگ کے علاقے سے 16 سالہ لڑکے کے مبینہ اغوا کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق نوجوان ٹیوشن جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن واپس نہیں لوٹا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مغوی وہاج علی کے والد خالد کے مطابق ان کا 16 سالہ بیٹا معمول کے مطابق گھر سے ٹیوشن جانے کے لیے نکلا، تاہم مقررہ وقت گزرنے کے باوجود واپس نہ آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نے ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے۔

والد خالد نے تھانہ چوہنگ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ہے اور بیٹے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس دوران وہاج علی کے گھر سے نکلنے کی کلوز سرکٹ (سی سی ٹی وی) فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس میں اسے گھر سے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔

مغوی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہی، جبکہ انہوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہاج علی کو جلد از جلد بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔