ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری برہم

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مزید مالی بوجھ ڈال رہی ہے، جبکہ معمولی کمی کے بعد پٹرول کی قیمت میں دوبارہ نمایاں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔