ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"اراضی معاون سنٹر" کیلئے رجسٹریشن شروع

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد:اراضی ریکارڈ کا آسان حصول، صوبہ بھر میں اراضی معاون پروگرام کا آغاز، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے فرنچائز نظام "اراضی معاون سنٹر" کیلئے رجسٹریشن شروع۔

فرنچائززپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائینگی،فردکا حصول،انتقال اراضی کا اندراج ہوگا، ساہیوال میں بطور پائلٹ پراجیکٹ کامیابی کے بعدپنجاب بھر میں نظام متعارف کرایا جائیگا۔

منصوبہ برائے اصلاح نظام اراضی، بورڈ آف ریونیو کی خدمات کی فراہمی کیلئے شروع کیا گیا، پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اراضی معاون لائسنس متعارف کروایا گیا۔

ڈی جی اکرام الحق کا کہنا تھا کہ معاون سنٹر کے قیام سے روایتی پٹوار خانوں پر انحصار کم ہو جائے گا، منصوبے کا مقصد باعزت روزگار ،اراضی سے متعلقہ سہولیات کی آسان فراہمی ہے۔